راولپنڈی :پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن ختم ہوگیا ہے۔ بنگلہ دیش نے 5 وکٹوں پر 316 رنز بنالیے ہیں۔پنڈی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں 5 وکٹوں پر 316 رنز بنالیے ہیں۔
تیسرے روز بنگلہ دیش نے27 رنز کے مجموعی سکور کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا۔ذاکر حسن 12 اور نجم الحسین شنٹو 16 رنزبناکر آؤٹ ہوگئے۔2 وکٹیں گرنے کے بعد شادمان اسلام اور مومن الحق کے درمیان شاندار شراکت داری بنی اور دونوں نے ففٹیاں بھی سکور کیں۔لیکن پھر مومن الحق 50 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے اور شادمان بھی 93 رنز سکور کر کے بولڈ ہوگئے۔اس کے علاوہ شکیب الحسن 15 رنز بناسکے۔
5 وکٹیں گرنے کے بعد مشفیق الرحیم اور لٹن داس نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کا اسکور 300 رنز کے پار کردیا۔تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بنگلہ دیش نے 5 وکٹوں پر 316 رنز اسکور کیے۔ مشفیق الرحیم 55 اور لٹن داس 52 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 2، نسیم شاہ، محمد علی اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 132 رنز کا خسارہ ہے۔