سوال یہ ہے  کچے  کے ڈاکوؤں کے پاس اتنا اسلحہ کہاں سے آیا: حافظ نعیم الرحمان

06:09 PM, 23 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان  کاکہنا ہےکہ   سوال یہ ہے  کچے  کے ڈاکوؤں کے پاس اتنا اسلحہ کہاں سے آیا ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان    نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ  سوال یہ ہے  کچے  کے ڈاکوؤں کے پاس اتنا اسلحہ کہاں سے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سود لعنت ہے اس کو ختم ہونا چاہیے، عوامی سطح پر پریشر ڈالیں گے پیچھے نہیں ہٹنا، 28 اگست کو ہڑتال میں تاجر بھی شریک ہوں گے۔حافظ نعیم الرحمان نے استفسار کیا ہے کہ پولیس محفوظ نہیں تو اس سے بدترین حالات کیا ہوسکتے ہیں؟۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جو بجلی بن رہی ہے، اس میں خیبر پختونخوا کا بڑا کردار ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ناجائز آئی پی پیز ختم ہوجائیں تو شہریوں کو بجلی بلوں میں ریلیف مل سکتا ہے۔

مزیدخبریں