کھٹمنڈو: نیپالی حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ، ٹک ٹاک پر عائد پابندی ہٹا دی ہے۔
نیپالی وزیر اعظم کھڈگا پرساد شرما اولی نے عہدے کا حلف اٹھانے کے چند ہفتوں بعد ٹک ٹاک پر عائد پابندی ہٹا دی ہے۔
نیپالی مواصلات اور آئی ٹی کے وزیر پرتھوی سبا گرونگ نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد اس فیصلے کا اعلان کیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے مذکورہ اعلان گزشتہ ماہ حلف اٹھانے والے نئے وزیر اعظم کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کیا ہے۔
نیپال کی گزشتہ حکومت نے سماجی ہم آہنگی کے خدشات کے پیشِ نظر سوشل میڈیا ایپلیکیشن پر پابندی عائد کی تھی۔ ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے نیپالی اقدام پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔