شہباز  ، بلاول ملاقات  کے بعد اہم پیش رفت ،  پاور شیئرنگ کے لیے  بڑی بیٹھک  گورنر ہائوس میں ہوگی

 شہباز  ، بلاول ملاقات  کے بعد اہم پیش رفت ،  پاور شیئرنگ کے لیے  بڑی بیٹھک  گورنر ہائوس میں ہوگی

لاہور:وزیر اعظم شہباز   شریف اور بلاول  زرداری کی ملاقات  میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور    پاور شیئرنگ کے لیے  بڑی بیٹھک  گورنر ہائوس میں ہوگی۔


ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں دونوں جماعتوں کی قائم مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 25 اگست تک ملتوی کردیا گیا ہے۔


پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں طلب کی جانے والی میٹنگ میں پاور شیئرنگ کے وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں پیپلز پارٹی کے تحفظات بھی زیر غور آئیں گے جب کہ معاہدے کے دیگر نکات پر بھی عمل درآمد کے لیے ٹائم فریم طے کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں