ٹیلر سوئفٹ کی ایک اور کامیابی،   مائیکل جیکسن کا 35  سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

ٹیلر سوئفٹ کی ایک اور کامیابی،   مائیکل جیکسن کا 35  سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

لندن : ہالی وڈ کی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے  مائیکل جیکسن کا35 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ 

ٹیلر سوئفٹ وہ پہلی سولو آرٹسٹ بن گئیں جنہوں نے ایک ہی ٹور کے دوران ویمبلی سٹیڈیم میں 8 شوز کیے ہیں۔ٹیلر سوئفٹ نے اپنے  ’ایرس ٹور‘ کے دوران لندن کے ویمبلی سٹیڈیم میں میوزیکل شو کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

اس سے پہلے معروف پاپ گلوکار مائیکل جیکسن نے انیس سو اٹھاسی میں ٹور’ کے دوران سات شوز کیے تھے ۔مائیکل جیکسن نے 1988 میں اپنے ’بیڈ ٹور‘ کے دوران 7 شوز کیے تھے۔


اس موقع پر ٹیلر سوئفٹ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ لوگوں نے مجھے پہلی سولو آرٹسٹ بنا دیا ہے جو ایک ہی ٹور میں ویمبلی اسٹیڈیم میں آٹھ شوز کر چکی ہیں۔میں نے ہمیشہ لندن میں پرفارم کرنا پسند کیا ہے، لیکن موجودہ ٹور بہترین تجربہ تھا، میں نے اس سے پہلے کبھی اتنا زبردست ہجوم نہیں دیکھا۔‘

مصنف کے بارے میں