اے این ایف آپریشنز میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

اے این ایف آپریشنز میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

 راولپنڈی: اے این ایف کے آپریشنز  جاری جس کے نتیجے میں 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی گئی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات اسمگلنگ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس دوران 4 مختلف آپریشنز میں 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 234 کلو منشیات برآمد  کی گئی جس میں5 ملزمان کو گرفتار کرکیا گیا۔

ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر گاڑی سے 123.6 کلو افیون اور 108 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ کمال پور انٹرچینج فیصل آباد میں خاتون سے 1.5 کلو ہیروئن برآمد کی گئی جب کہ حب ریور روڈ کراچی کے قریب ملزم سے 400 گرام آئس برآمد ہوئی۔

اس سے قبل کراچی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 200 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں