کراچی جانےوالی عوام ایکسپریس کو لاہور ریلوے اسٹیشن پر حادثہ،مسافر محفوظ

 کراچی جانےوالی عوام ایکسپریس کو لاہور ریلوے اسٹیشن پر حادثہ،مسافر محفوظ

 کراچی : کراچی جانےوالی عوام ایکسپریس کو لاہور ریلوے اسٹیشن پر حادثہ پیش آ یا جس کےباعث  بوگی پٹری سے اتر گئی۔

عوام ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی جس سے پلیٹ فارم اور ٹریک کو نقصان پہنچا لیکن خوش قسمتی سے مسافر محفوظ رہے۔

ریلوےحکام کے مطابق عوام ایکسپریس کی اے سی بزنس کلاس کی بوگی لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 5 پر پٹری سے اتری جبکہ واقعے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، تاہم ٹریک اور پلیٹ فارم کا کافی نقصان پہنچا ہے۔

ریلوے حکام کی جانب  سےٹرین کی پھنسی ہوئی بوگیوں کو نکال کر دوسرے پلیٹ فارم پر لگایا گیا لیکن ٹرین کو نئی اے سی بزنس کلاس بوگی نہ مل سکی۔ آخر کار مسافروں کو اے سی بزنس کلاس کی بجائے دوسری ائیرکنڈیشنڈ بوگی میں بٹھا کرکچھ گھنٹوں کی تاخیر سے کراچی کے لئے روانہ کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں