دھرنے اور جلسے کرنا اڈیالہ جیل کے قیدی کے کاروبار ہیں ،عظمی بخاری

دھرنے اور جلسے کرنا اڈیالہ جیل کے قیدی کے کاروبار ہیں ،عظمی بخاری

لاہور :وزیراطلاعات عظمی بخاری کا کہنا ہےکہ   فتنہ پارٹی تسلیم کرلےکہ اس کے ستو مک چکے ہیں۔

بیرسٹر سیف اور علی امین گنڈا پور  کے بیا ن پر ردعمل دیتے ہو ئے عظمی بخاری نے کہا ہے کہ  گرگٹ رنگ بدلتا ہےلیکن اس کی فطرت نہیں بدلتی۔

 وزیراطلاعات کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف گنگا نہا کر بھی آجائے تو بھی اس پر سے 9 مئی کے سیاہ دھبے نہیں مٹ سکتے۔ انہو ں نے تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ دھرنے اور جلسے کرنا اڈیالہ جیل کے قیدی کے کاروبار ہیں۔

جلسے جلوس کامیاب نہ ہونے سے انہیں نہ اندرونی فنڈنگ مل رہی ہے نہ ہی بیرونی ،جس کےباعث یہ ڈیجیٹل دہشتگردوں کو تنخواہیں نہیں دے پاتے ہیں۔ایک سال سے فتنہ پارٹی جلسے جلوس نہ کرنے سے شدید مالی بحران کا شکار ہے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ ان کے بھیانک چہرے اور بدبودار سیاست کی حقیقت عیاں ہو چکی ہے۔

مصنف کے بارے میں