کچے میں آپریشن کیلئے ٹیم تشکیل دے دی،  فورسز کا جوائنٹ آپریشن کیا جائے گا: آئی جی پنجاب عثمان انور

03:20 PM, 23 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

رحیم یار خان : آئی جی پنجاب عثمان انور کی رحیم یار خان میں شیخ زید ہسپتال میں آمد ہو ئی ، انہو ں نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اوران کا حوصلہ بڑھایا۔

 ڈاکٹرعثمان انور کا کہنا تھاکہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پولیس کا مورال پست نہیں کرسکتیں۔پو لیس ایسی کارروائیو ں کا ڈٹ کا مقابلہ کرے گی ۔

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران  بھی شیخ زید اسپتال پہنچےانہو ں نے بھی  زخمی اہلکاروں کی تیمار داری کی۔ ان کا کہنا تھا کہ  کچے میں آپریشن کیلئے ٹیم تشکیل دے دی،  فورسز کا جوائنٹ آپریشن کیا جائے گااور اب ڈاکوؤں کو گھر میں گھس کر ماریں گے۔

واضح رہے کہ رات گئےرحیم یار خان  کے  کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں  نے  پولیس کی گاڑیوں پر حملہ  کیا تھا۔ڈاکوؤں کےحملے سے 12پولیس اہلکار جام شہادت نوش کرگئے تھے، 7اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ پانچ لاپتہ ہوگئے تھے جنہیں کچھ دیر بعد بازیاب کرالیا گیا تھا۔

مزیدخبریں