190 ملین پاؤنڈ ریفرنس:سماعت 26اگست تک ملتوی

02:30 PM, 23 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 26اگست تک ملتوی کردی گئی ۔ نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر  جزوی جرح کی گئی ۔

190ملین پاونڈ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی، سماعت کے دوران وکلاء صفائی عثمان گل،چوہدری ظہیر عباس پیش ہوئےجبکہ نیب کی جانب سے امجد پرویز،سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔


سماعت کے دوران نیب تفتیشی افیسر میاں عمر ندیم پر جزوی جرح کی گئی، نیب تفتیشی افیسر پر جرح ائندہ سماعت پر مکمل کی جائے گی۔ 

خیال رہے کہ ریفرنس کے 34گواہان پر جرح مکمل کی جاچکی، 35ویں گواہ پر جزوی جرح کی گئی۔

مزیدخبریں