پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش پہلے ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز

01:34 PM, 23 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش پہلے ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز  ، کھانے کے وقفہ پر بنگلہ دیش نے 2وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا لئے ہیں۔


بنگلہ دیش کی جانب سے مومن الحق 45جبکہ شادماں اسلام  53  رنز پر ناٹ آؤٹ  ہیں، جبکہ ذاکر خان 12اور نجم الحسن 16رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور خرم شہزاد  نے ایک ایک وکٹ لی تھی۔ ذاکر حسن 12 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے جن کا کیچ وکٹس کے پیچھے رضوان نے لیا۔

 خیال رہے کہ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر بنگلادیش نے پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں27 رنز بنائے تھے۔

مزیدخبریں