وفاقی حکومت کا ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ

لاہور: وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے لئے ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی سٹور  کو  اگلے پندرہ دن کا وقت دے دیا۔

حکومت نے اگلے پندرہ دن میں ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی سٹور  کو بند کرنے احکامات جاری کر دیئے گئےجس کے لیے ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز کے  14 کروڑ کے قریب صارفین متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ یوٹیلٹی سٹور کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کیلئے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ہر دور میں یوٹیلٹی سٹور پر عام بازار سے چالیس فیصد تک  سستی اشیا فراہم کی جاتیں رہیں۔ یوٹیلیٹی سٹور کے 6 ہزار ملازم مستقل جبکہ دیگر کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔ 

دوسری جانب وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والا ریلیف بند کر دیا، غریبوں کو یوٹیلیٹی سٹورز سے آٹا، چینی اور گھی اب مہنگے داموں ہی خریدنا پڑے گا۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی یہ سبسڈی غیر اعلانیہ بند کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں