کملا ہیرس نے صدارتی الیکشن کیلئے نامزدگی قبول کر لی

11:49 AM, 23 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

شکاگو :کملا ہیرس نے امریکی شہر شکاگو میں جاری ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن کے آخری روز  صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کر لیا۔

پارٹی کنونشن سے نامزد صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے ساتھ دیا ہے۔

شکاگو ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے آخری روز خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی صدارتی امیدوار نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بہت سے معاملات میں غیر سنجیدہ ہیں۔خطاب کےدوران کملاہیریس نے ٹرمپ پر آمروں کے ساتھ تعاون کرنے کا الزام بھی لگایا۔

انہوں نے کہا کہ قانون اور انصاف ہر کسی کا بنیادی حق ہے ۔ ایسے گھرانے میں میں نے آنکھ کھولی ہے جہاں انسانی حقوق کی بات ہوتی تھی ۔ امریکی آزادی کیلئے ہمیشہ کوشش کروں گی، اگر صدر منتخب ہوئی تو نیٹو اتحادیوں اور یوکرین کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو عملی جامہ پہنایا جائے، میں ہمیشہ اسرائیل کے حق کے دفاع کے لیے کھڑی رہوں گی۔

مزیدخبریں