پی ٹی آ ئی رہنما شیخ امتیاز کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

11:26 AM, 23 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور :بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت پولیس ساتھ لڑائی جھگڑا کیس میں بڑی پیشرفت، عدالت نے ایم پی اے شیخ امتیاز کو 10 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایم پی اے شیخ امتیاز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

دوران سماعت پولیس نے ملزم کے30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی ، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم نامزد تتیمہ بیان ہے، ملزم سے ڈنڈے سوٹے اور موبائل برآمد کرنا ہے۔

ملزم کے وکیل نے کہا کہ 14 اکتوبر 2023 کو انہوں نے تتیمہ بیان میں نامزد کیا ، اس سے پہلے یہ ہائیکورٹ میں رپورٹ دے چکے ہیں کہ ملزم کی گرفتاری درکار نہیں ، کل امتیاز شیخ گھر سے نکل کر ٹھوکر نیاز بیگ کھڑے ہو کر فون کر رہے تھے کہ انہیں جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کرلیا،  یہ ایک ایم پی اے کی تذلیل کی گئی ہے ۔

عدالت نے ایم پی اے  شیخ امتیاز کو دس دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ، شیخ امتیاز کو تھانہ ریس کورس میں درج مقدمہ میں پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں