گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجا ب میں ڈینگی کے 8 کیس رپورٹ

10:05 AM, 23 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور :محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردئیے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 8 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ایک ہفتہ میں 36 کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے  296 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سے 2 اور  راولپنڈی سے 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں  جبکہ اوکاڑہ، ساہیوال اور رحیم یار خان سے ڈینگی کا  ایک ایک کیس رپورٹ ہواہے۔

محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

مزیدخبریں