الیکشن کمیشن سے مشاورت،ن لیگ نے کمیٹی تشکیل دے دی

الیکشن کمیشن سے مشاورت،ن لیگ نے کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد: ن لیگ نے الیکشن کمیشن سے مشاورت کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ الیکشن کمیشن  نے انتخابی عمل پر مشاورت کیلئے مسلم لیگ ن کو باضابطہ دعوت دی ہے ۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن نےسات رکنی کمیٹی تشکیل دی  ہے۔ 

 الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ن کو 25 اگست کی صبح گیارہ بجے الیکشن کمیشن آنے کی دعوت دی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے الیکشن کمیشن سے ملاقات کے لئے سات رکنی پارٹی وفد تشکیل دیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد میں سیکرٹری جنرل احسن اقبال، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، زاہد حامد، صدر پنجاب رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق، خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ پر مشتمل ہے۔

مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نےاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ  الیکشن کمیشن میں مشاورت کیلئےوفد میں احسن اقبال، اعظم نذیرتارڑ ، زاہد حامد، راناثنااللہ اور سعد رفیق شامل ہیں ۔ امیر مقام اور عطاء اللہ تارڑ بھی وفد کا حصہ ہوں گے ۔

مصنف کے بارے میں