کراچی:بلاول بھٹوزرداری مغربی ممالک سے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے دوررس اثرات مرتب ہونگے۔
انہو ں نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مغربی ممالک سے بہتری کیلئے اٹھائے اقدامات کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے ایسے اقدامات اٹھائے گئے جن کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے، فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے سے کاروباری مواقعوں میں اضافہ ہوا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے زبردست کوششیں کیں جن کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ۔ یورپی یونین سے جی ایس پی پلس معاہدے میں توسیع کی وجہ سے کاروباری افراد کو بہترین مواقع حاصل ہوئے۔