یوکرین میں ہمارے اقدامات صرف جنگ کو ختم کرنے کیلئے ہیں: پیوٹن

یوکرین میں ہمارے اقدامات صرف جنگ کو ختم کرنے کیلئے ہیں: پیوٹن

جوہانسبرگ:روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں ہمارے اقدامات صرف جنگ کو ختم کرنے کیلئے ہیں۔

جوہانسبرگ میں منعقدہ برکس سربراہی اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ جنگ ڈونباس میں رہنے والوں کے خلاف مغرب نے شروع کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ ملکوں کی دنیا میں اپنی بالادستی اور تسلط برقرار رکھنے کی خواہش سے یوکرین بحران پیدا ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ برکس کا 16واں سربراہی اجلاس اکتوبر 2024 میں روس کے علاقے قازان میں ہوگا۔خیال رہے کہ برکس تنظیم میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں