ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ ، پاکستان  کی مسلسل تیسری فتح ،فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ ، پاکستان  کی مسلسل تیسری فتح ،فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

لندن:برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستان کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ یہ پاکستان   کی مسلسل تیسری فتح ہے۔  پول سٹیج میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاکستان نے ڈائریکٹ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ 

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا بلائنڈ ٹیم کو تیسرے میچ میں  6 وکٹ سے شکست دے کر پول میچز میں لگاتار تیسری فتح حاصل کی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا بلائنڈ کی ٹیم نے پاکستان کو 108 رنز کا ٹارگٹ دیا، آسٹریلیا کے ایم کیمرون نے 41 اور مک کارتھی نے 19 رنز بنائے جبکہ پاکستان کے مطیع اللہ، فخر عباس اور اسرار نے 2-2 وکٹیں حاصل کی۔

پاکستان بلائنڈ کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 ویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔پاکستان کے محسن خان نے 37 رنز بنائے جبکہ مطیع اللہ 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔واضح رہے پاکستان نے پول سٹیج میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ڈائریکٹ فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیمیں فائنل میں رسائی کیلئے ایلیمنٹر کھیلیں گی۔
ورلڈ بلائنڈ گیمز میں کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستان کل اپنا آخری میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

مصنف کے بارے میں