لاہور:لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کوگرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ڈی آئی جی پولیس انویسٹی گیشن کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔
درخواست میں تفتیش کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی اجازت مانگی گئی تھی۔ درخواست پر سماعت کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کوگرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں سنائی جانے والی 3 سال قید کی سزا اٹک جیل میں کاٹ رہے ہیں۔