نگران وزیراعظم کو پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات بتادیے،اطلاعات ہیں کہ ترقیاتی کاموں کے فنڈز فریز کیے جارہےہیں: نثار کھوڑو

نگران وزیراعظم کو پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات بتادیے،اطلاعات ہیں کہ ترقیاتی کاموں کے فنڈز فریز کیے جارہےہیں: نثار کھوڑو

کراچی: :پیپلز پارٹی کے سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات میں اپنے تحفظات بتادیے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات میں اپنے تحفظات بتادیے ہیں۔ 

ان کاکہنا تھا کہ  نگران وزیراعظم سے ملاقات ہوئی مسائل پر بات کی، اطلاعات ہیں کہ ترقیاتی کاموں کے فنڈز فریز کیے جارہےہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم نے پی پی وفد کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو نہیں روکا جائے گا۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ انوار الحق کاکڑ کو ملاقات میں تبادلوں اور تعیناتیوں سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم کو بتایا کہ سندھ کے کئی سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ کراچی میں کارکنوں کے قتل کے واقعات پر نگران وزیراعظم کو تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔


انہوں نے کہا  لیاری سے تعلق رکھنے والے عثمان ہنگورو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے جبکہ لیاری سے ہمارے ایم پی اے علی محمد ہنگورو تھے۔سیاست میں ہمارا شیوہ ہے کہ عوام کی نمائندگی کرتے ہیں، جلد ہی ملک میں عام انتخابات ہونے ہیں، یہ انتخابات کب ہوں کے وہ اعلان کرنے والے کریں گے۔

مصنف کے بارے میں