جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشتگرد ماراگیا 

05:28 PM, 23 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔مارا جانے والادہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں سرگرم رہا۔ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں