پی آئی اے ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے 7ویں روز بھی احتجاج،وقت دوکی بجائے تین گھنٹے کردیا 

05:19 PM, 23 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: پی آئی اے ملازمین کا  تنخواہوں میں اضافے کیلئے 7ویں روز بھی احتجاج جاری رہا۔ پی آئی اے کے ملازمین اور افسران کا تنخواہوں میں اضافے کےلیے جاری احتجاج ساتویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

پی آئی اے ملازمین نے 2 گھنٹے کی ہڑتال کا وقت بڑھا کر 3 گھنٹے کردیا ہے۔پی آئی اے ملازمین نے آج بھی اپنے مطالبات کے حق میں بکنگ آفس اور قومی ایئر لائن کے ہیڈ آفس کے سامنے دھرنا دیا۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پی آئی اے کے بکنگ آفس احتجاجاً دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک بند رہیں گے۔

مزیدخبریں