اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے الیکشن روڈ میپ پر مشاورت کا آغاز کر دیاہے۔
اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو ملاقات کیلئے دعوت نامے بھجوا دیئے ہیں۔اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، شریک چیئرمین آصف زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان کو خطوط لکھے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات کا شیڈول بھی طے کیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت نے بھی اس الیکشن کی تاریخ کے معاملے میں مشاورت کےلیے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر ملاقات کی دعوت دی ہے ، ان کی ملاقات آج یا کل ہوگی۔