یمنیٰ زیدی کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ،انسٹاپر فالوورز کی تعداد 8 ملین ہو گئی 

یمنیٰ زیدی کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ،انسٹاپر فالوورز کی تعداد 8 ملین ہو گئی 

کراچی :  اداکارہ یمنیٰ زیدی کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ،انسٹاپر فالوورز کی تعداد 8 ملین ہو گئی  ہے۔ پاکستانی  اداکارہ، ماڈل و شاعرہ یمنیٰ زیدی کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی میرب کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 8 ملین ہو گئی ہے۔

اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نظر ڈالی جائے تو اداکارہ نے تاحال 1,068 پوسٹس شیئر کی ہیں۔وہ اپنے اکاؤنٹ سے 190 یوزرز کو فالو کر رہی ہیں جبکہ اُن کے فالوورز اب 8 ملین ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے بعد ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

اس ڈرامے کی مقبولیت  سرحد پار بھی تھے اور بیرون ممالک میں یمنی اور وہاج کی جوڑی کوسراہاگیاتھا۔

مصنف کے بارے میں