عام انتخابات کی تاریخ کا  معاملہ، صدر مملکت نے  چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت دے دی

عام انتخابات کی تاریخ کا  معاملہ، صدر مملکت نے  چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کے فیصلے کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو خط لکھ دیا ہے۔صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو لکھے گئے خط میں آج یا کل ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔


عارف علوی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیاکہ صدر مملکت نے 9 اگست کو وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا، صدر آئین کے آرٹیکل 48 (5) کے تحت اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے تحلیل کی تاریخ کے 90 دن میں تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں۔


خط میں مزید کہا گیا  چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل ملاقات کے لیے مدعو کیا جاتا ہے تاکہ عام انتخابات کے لیے مناسب تاریخ طے کی جا سکے۔


یاد رہے کہ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے 10 اگست کو صدر پاکستان کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری ارسال کی تھی جس پر صدر عارف علوی نے اسی روز دستخط کرتے ہوئے اسمبلی تحلیل کر دی تھی۔وزیراعظم نے 12 اگست کو مدت پوری ہونے سے قبل قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری دستخط کرکے صدر کو منظوری کیلئے بھیجی تھی۔

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی توڑ دی، انہوں نے اسمبلی آئین کے آرٹیکل 58 (1)کے تحت تحلیل کی۔

مصنف کے بارے میں