ورلڈ تائیکوانڈو اوکٹا گون ڈائمنڈ گیمز : پاکستانی  آصفہ علی نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

ورلڈ تائیکوانڈو اوکٹا گون ڈائمنڈ گیمز : پاکستانی  آصفہ علی نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
سورس: File

کراچی: ورلڈ تائیکوانڈو اوکٹا گون ڈائمنڈ گیمز میں پاکستانی  آصفہ علی کھلاڑی نےگولڈ میڈل جیت لیا۔

کوریا کے شہر چنچون میں پاکستانی کھلاڑی  نے 49 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی. 

جنوبی کوریا کی سیول نیشنل یونیورسٹی میں گینگون چنچیون 2023 ورلڈ تائیکوانڈو آکٹاگون ڈائمنڈ گیمز میں اپنے غیر معمولی کارنامے پر، اپنی خوشی کا اظہار سماجی رابطے کی ویبسائٹ فیس بک پر گولڈ میڈل کے ساتھ  اپنی تصویر شئیر کر کے کیا۔  

پاکستانی خاتون مارشل آرٹسٹ نے فائنل میں اپنی حریف کھلاڑی کی ایک نہ چلنے دی اور قازقستان کی کھلاڑی کینسل ڈینیز کے خلاف میچ جیت کر فائنل اپنے نام کیا۔ 

آصفہ علی کا تعلق کراچی سے ہے  وہ اس سے قبل سندھ کی ٹیم میں بھی کئی کامیابیاں حاصل کرچکی ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں