کراچی: نیپال کی کرکٹ ٹیم اپنی ایشیا کپ 2023 مہم سے قبل آج کراچی پہنچ گئی ہے۔
نیپال ٹیم کو کراچی ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد سخت سیکیورٹی میں مقامی ہوٹل لے جایا گیا ہے۔
پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں ہوگا۔
نیپالی کرکٹ ٹیم کل ( 24 اگست) سے نیشنل بنک سٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے۔ 26 اگست تو دوسرا پریکٹس میچ کھیلے گی جبکہ 25 اگست کو ٹریننگ سیشن کرے گی۔ پریکٹس میچز کے بعد 27 اگست کو ملتان روانہ ہو جائے گی۔
نیپال اس سال اپنا پہلا ایشیا کپ کھیلے گا۔ انہیں پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔
نیپالی کرکٹ ٹیم 4 ستمبر کو سری لنکا میں بھارت کے خلاف کھیلی گی۔ ایشیا کپ 30 اگست سے 17 ستمبر تک پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ 2023 مکمل شیڈول:
گروپ اسٹیج
30 اگست - ملتان میں پاکستان بمقابلہ نیپال دوپہر 2:30 بجے (PST)
31 اگست - بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا کینڈی میں دوپہر 2:30 بجے (PST)
2 ستمبر - پاکستان بمقابلہ ہندوستان کینڈی میں دوپہر 2:30 بجے (PST)
3 ستمبر - بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان لاہور میں دوپہر 2:30 بجے (PST)
4 ستمبر - ہندوستان بمقابلہ نیپال کینڈی میں دوپہر 2:30 بجے (PST)
5 ستمبر - افغانستان بمقابلہ سری لنکا لاہور میں دوپہر 2:30 بجے (PST)
سپر 4s
6 ستمبر - A1 بمقابلہ B2 لاہور میں دوپہر 2:30 بجے (PST)
9 ستمبر - B1 بمقابلہ B2 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے (PST)
10 ستمبر - A1 بمقابلہ A2 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے (PST)
12 ستمبر - A2 بمقابلہ B1 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے (PST)
14 ستمبر - A1 بمقابلہ B1 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے (PST)
15 ستمبر - A2 بمقابلہ B2 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے (PST)
17 ستمبر - فائنل کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے (PST)