لاہور :لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع کردی۔
لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت میں تھانہ شادمان کو جلانے اور توڑپھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت جیل پولیس نے سینیٹر اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے کیس پر مختصر سماعت کے بعد اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع کردی۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں جلاؤ گھیراؤ کا واقعات پیش آئے۔بعد ازاں، پی ٹی آئی کے کئی رہنما اور کارکنان کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔ اعجاز چوہدری کے خلاف بھی تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے، انہیں 11 مئی کو گلگت بلتستان ہاؤس سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔