نویں جماعت کے ایک مضمون میں فیل ہونے پر طالبہ نے خود کشی کر لی

10:42 AM, 23 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

رحیم یار خان: صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں سولہ سالہ طالبہ نویں جماعت کے صرف ایک مضمون میں فیل ہونے پر خودکشی کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ بی دیواتھرن کے علاقے سخی سرور کالونی میں پیش آیا جہاں طالبہ نے نویں جماعت کا نتیجہ آنے کے بعد ایک مضمون میں فیل ہونے پر دلبرداشتہ ہوتے ہوئے اپنی ناکامی کا مذاق بننے سے بچنے کے لیے خود کشی کر لی۔ 

پولیس کے مطابق طالبہ نے اپنے امتحانات کا نتیجہ دیکھنے کے بعد خود کو کمرے میں بند کر لیا اور پسٹل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کی عمر سولہ سال تھی۔

اس حوالے سے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ طالبہ نے یہ انتہائی قدم اپنےوالدین کی ڈانٹ اور ناکامی کے خوف سے اٹھایا۔

مزیدخبریں