اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے حالیہ بارشوں سیلاب کے باعث حیدر آباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں ، نقصانات ، لوگوں کی نقل مکانی ، صوبائی الیکشن کمشنر ، ضلعی انتظامیہ کی سفارشات اور موسمیات کی رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے حیدر آباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے ہیں۔
#ECP pic.twitter.com/vKQcnVoF81
— Spokesperson ECP (@SpokespersonECP) August 23, 2022
اعلامیے کے مطابق انتخابات 28 اگست کو ہونے تھے اب حالات کے بہتر ہونے پر ہی بلدیاتی انتخابات کرائیں جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے آج اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں سندھ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف نکات ، مشکلات اور موسمیات کی رپورٹ کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔