اسلام آباد: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اور شہباز گل کے خلاف مزید دو مقدمات درج کرلئے گئےہیں ۔عمران خان اور دیگر کیخلاف مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیاگیا۔مقدمے میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو نامزد کیا گیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق مراد سعید، فوادچودھری، فیصل جاوید، شیخ رشید اور اسد عمر کے خلاف بھی مقدمہ درج کیے گئے ہیں ۔
دوسری طرف شہباز گل پر مقدمہ پارلیمنٹ لاجز میں ان کے کمرے سے برآمد ہونے والے پستول پر درج کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل اور اس کا ملازم پستول کا لائسنس پیش نہ کرسکے۔ شہباز گل پر تھانہ سیکرٹریٹ جبکہ عمران خان اور دیگر پر تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔