اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کے لیے بڑا اعلان کیا ہے ۔ پونے دو کروڑ لوگوں کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ زرعی صارفین کو بھی فیول ایڈجسٹمنٹ سے استثنیٰ ہوگا۔مزید تفصیلات کا اعلان کل وزیر توانائی خرم دستگیر کریں گے۔
قطر کے دار الحکومت دوحہ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایک کروڑ 71لاکھ بجلی صارفین کے لئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کردیے ہیں۔ اب مستثنیٰ صارفین کو فیول سرچارج میں ایک دھیلا بھی ادا نہیں کرنا پڑیگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایک کروڑ 30 لاکھ بڑے صارفین سے فیول سرچارج وصول کریں گے۔ فیول ایڈجسٹمنٹ پر تین چار روز سے ورکنگ کر رہے تھے۔ تیل مہنگا منگواتے ہیں تو اگلے مہینوں میں ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔جولائی اور اگست کےمہینوں میں بھی یہ ہی ہوا ہے۔