اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے تاجروں سے فکسڈ ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں پر فکسڈ ٹیکس ہماری مرضی کے بغیر لگایا گیا۔اس حوالے سے کمیٹی قائم کردی ہے جو ذمہ داروں کا پتا چلائے گی۔
قطر پہنچنے پر دوحہ میں خصوصی گفتگو کرتے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ فکسڈ ٹیکس ختم کرنے سے 42 ارب کا گیپ آئے گا جسے دیگر ذرائع سے پورا کریں گے۔ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے ۔اب ہماری پوری کوشش ہے کہ مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں۔
شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے کہ مہنگائی پر قابو پالیں گے۔ فکسڈ ٹیکس کا مقصد محکمہ انکم ٹیکس کی چیرہ دستیوں سے تاجروں کو بچانا تھا۔ چھوٹے تاجروں پر بوجھ نہیں ڈال سکتے۔ استقامت اور ہمت سے آگے بڑھنا ہوگا۔