سانحہ لسبیلہ :انکوائری میں بڑے بڑے انکشافات، فوج مخالف مہم میں 178 اکاؤنٹس کا تعلق پی ٹی آئی سے نکلا 

سانحہ لسبیلہ :انکوائری میں بڑے بڑے انکشافات، فوج مخالف مہم میں 178 اکاؤنٹس کا تعلق پی ٹی آئی سے نکلا 
سورس: File

لاہور : لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کی  انکوائری رپورٹ میں بڑے  بڑے انکشافات ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور ان کے سرغنہ کا سرغ لگا لیا گیا۔ 178 اکاؤنٹس کا تعلق  تحریک انصاف  سے نکلا ۔

نیو نیوز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ فوج مخالف  مہم چلانے والوں کا تعلق پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس سے ہے۔  کل 580 اکاؤنٹس کے ذریعے 2 ہزار 350 پوسٹس کی گئی۔  سوشل میڈیا مہم میں 18 بھارتی اکاؤنٹس بھی شامل تھے ۔ملوث افراد سے تفتیش کے بعد ان کے ہینڈلرز اور ماسٹر مائینڈز تک پہنچا جائے  گا ۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والوں پر مقدمے درج کئے جائیں ۔ مقدمے پیکا اور تعزیرات پاکستان کے تحت درج کئے جائیں ۔ تفتیش کے ذریعے پتہ لگایا جائے کہ  ملوث افراد کو کون ہدایات جاری کر رہا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں