ڈیم فنڈز کہاں گیا؟ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ثاقب نثار اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کرلیا 

05:22 PM, 23 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پیبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ڈیم فنڈز کی تفصیلات کیلئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کرلیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق چیئرمین کمیٹی  نور عالم نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اب چیف جسٹس نہیں۔ عام شہری کی حیثیت سےپیش ہوں۔ بتائیں ڈیم فنڈز کہاں ہیں اور پبلسٹی پر کتنے پیسےخرچ ہوئے۔ ڈیم فنڈز میں 9 ارب روپے جمع 14 ارب کی پبلسٹی ہوئی۔ رجسٹرارسپریم کورٹ تفصیلات فراہم کریں۔

برجیس طاہر نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے ڈیم فنڈ ابھی تک استعمال کیوں نہیں کیا گیا؟جو لوگ اس ڈرامے کے قصور وار ہیں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔ اس کی انکوائری ہونی چاہیے۔ 

چیئرمین پی اے سی سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو بلانے کی ہدایت کردی ۔ نور عالم نے کہا کہ  چیف جسٹس صاحب سے گذارش ہے اس معاملے کو دیکھ لیں جو جج صاحبان التوا دے رہے ہیں وہ نہ دیں ۔

اراکین کمیٹی نے کہا کہ آپ سابق چیف جسٹس کو بلا لیں ۔اس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ  ہم سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بلا رہے ہیں ۔ ثاقب نثار اب چیف جسٹس نہیں ہیں وہ آسکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں