پشاور : سابق وزیر اعظم عمران خان کے خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے کے معاملے پر چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے پی اے سی کو تفصیلات بتادی ہیں۔
چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 166 گھنٹے مجاز اتھارٹی کے بغیر ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔ہیلی کاپٹر استعمال سے صوبائی خزانے کو 7 کروڑ کا نقصان ہوا ۔
چیئرمین نیب نے مزید بتایا کہ اوورہالنگ کرنے کی مد میں خزانے کو 37 ملین کا نقصان ہوا۔خزانے کو ٹوٹل 34 کروڑ ستر لاکھ کا نقصان ہوا۔ یہ سب کچھ ملزم پرویز خٹک کی ایما پر ہوا۔