اسلام آباد: ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے پنجاب اور کے پی حکومت کو کھری کھری سنادی ہیں۔ کہتے لوگوں نے آپ کو اس لیے وزیر نہیں بنایا کہ آپ عمران خان کی گرفتاری پر کچھ نہ کریں۔دونوں حکومتوں نے مایوس کیا۔
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اپنی صوبائی حکومتوں پر واضح کر دوں لوگوں نے ووٹ صرف وزیر بننے کیلئے نہیں دئیے ۔
اپنی صوبائی حکومتوں پر واضع کر دوں لوگوں نے ووٹ صرف وزیر بننے کیلئے نہیں دئیے عمران خان کی گرفتاری کی کوشش ہو، 25 مئ کے واقعات ہوں یا شہباز گل اور سیاسی کارکنان کی گرفتاری اور ٹارچر آپ نے ورکروں کو مایوس کیا ہے اسلام آباد کی 25 کلومیٹر پر حکومت کرنے والے بدمعاش بنے بیٹھے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 23, 2022
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش ہو، 25 مئی کے واقعات ہوں یا شہباز گل اور سیاسی کارکنان کی گرفتاری اور ٹارچر آپ نے ورکروں کو مایوس کیا ہے ۔ اسلام آباد کی 25 کلومیٹر پر حکومت کرنے والے بدمعاش بنے بیٹھے ہیں۔