عمران خان ملک کو انارکی کی طرف لے کر جا رہے ہیں: آفتاب شیر پاؤ

02:48 PM, 23 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

پشاور: قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست کو مذاق بنا دیا ہے ۔ عمران خان ملک کو انارکی کی طرف لے کر جا رہے ہیں ۔

اپنے بیان میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ حکومت معیشت کو بہتری کی جانب لے جانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے ۔ لیکن عمران خان ملک کو عدم استحکام کی طرف لے کر جارہے ہیں ۔ پی ٹی آئی نے اسمبلی سے استعفے دیئے لیکن ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سیلاب نے بہت زیادہ تباہی مچائی ہے ، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ اس وقت سیلاب ہے ۔ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا اور پنجاب میں حکومت ہے ۔ عمران خان کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کے پاس جانا چاہئے ۔ لیکن عمران خان کو عوام کو درپیش مسائل سے کوئی غرض نہیں ۔ عمران خان اپنے سیاسی مفادات کیلئے عوام کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں ۔

آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا کہ مخیر حضرات کو حکومت کے ساتھ مل کر متاثرین کی امداد کرنی چاہئے ۔

مزیدخبریں