اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اپنی قانونی ٹیم کے اراکین سے آج سہ پہر ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ سیاسی کمیٹی کے اراکین سے بھی مشاورت کریں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہری پور جلسے کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پولیس افسران اور خاتون جج کو دھمکی کے مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تین روز کیلئے راہداری ضمانت منظورکی تھی۔