’ایک شخص فوج، پولیس اور خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیاں دیتا ہے اور کہتا ہے مجھے گرفتار کرکے دکھاؤ‘

01:54 PM, 23 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ایک شخص فوج ، پولیس اور خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیاں دیتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے گرفتار کر کے دکھاؤ ۔

سندھ کے وزراء سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ملک میں ایک شخص کا دن بدن اقتدار کا نشہ اسے پاگل کر رہا ہے ۔ وہ اداروں کو بُرا بھلا کہتا ہے اور خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے ۔ عدلیہ کو دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ شخص قانون سے بالاتر ہے ؟

سابق صدر نے کہا کہ یہ شخص انکے ، نواز شریف اور مریم بیٹی کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر سکتا ہے ، یہ شخص کیا خود ہر قانون کو روند سکتا ہے ؟ اداروں اور حکومت کو اس کے خلاف اپنی رٹ قائم کرنی پڑے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاروں صوبوں میں بارشوں کے باعث ہنگامی صورتِ حال کا سامنا ہے ، جہاں متاثرین کی نگاہیں ہماری طرف لگی ہوئی ہیں ۔

مزیدخبریں