لاہور: عوامی مشکلات کے فوری ازالے کیلئے پنجاب پولیس نے دو نئی سروسز کا آغاز کر دیا ہے جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے ہی پولیس کی خدمات حاصل کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے پنجاب پولیس کے واٹس ایپ سروسز اور آن لائن شکایات کے اندراج کی سروسز کا ڈیجیٹل افتتاح کیا۔
آئی جی پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب پولیس نے شہریوں کو خدمات کی فوری فراہمی کیلئے واٹس ایپ سروس شروع کی ہے جس سے تمام شہری مستفید ہو سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہری ان ڈیجیٹل سروسز کو استعمال کرتے ہوئے ناصرف اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں بلکہ انہیں لمحہ با لمحہ اپ ڈیٹ بھی فراہم کی جائے گی۔ پنجاب پولیس کا واٹس ایپ نمبر 7871787- 0331 ہے۔
آئی جی پنجاب نے مزید بتایا کہ معلومات کے حصول کیلئے شہریوں کو کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں بلکہ گھر بیٹھے اپنے موبائل سے ہی پولیس سروسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔