اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ تاریخی دوطرفہ روابط کو اور بھی زیادہ موثر سٹرٹیجک تعلقات میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ اپنے بھائی عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی دعوت پر آج قطر روانہ ہو رہا ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ میرے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے تعلق کی تجدید ہو گی جبکہ قطر کے ساتھ تاریخی دوطرفہ روابط کو اور بھی زیادہ موثر سٹرٹیجک تعلقات میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
Leaving for Qatar today at the invitation of my brother HH Sheikh Tamim bin Hamad Al-Thani. The visit will renew the bond of brotherhood & friendship between our two countries. We want to transform our historical bilateral relationship into a more robust strategic relationship.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 23, 2022
شہباز شریف نے کہا کہ کاروباری برادری سے ملاقاتوں میں انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع کے بارے میں آگاہ کروں گا جن میں قابل تجدید توانائی، فوڈ سکیورٹی، صنعت و انفراسٹرکچر کی ترقی، سیاحت اورمہمان نوازی کے شعبے شامل ہیں۔
During my interactions with market & business leaders, I will highlight the exciting investment opportunities in Pakistan's various sectors such as renewable energy, food security, industrial & infrastructure development, tourism and hospitality.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 23, 2022
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قطر کے دورے کے تناظر کو سمجھنا اہم ہے، کورونا وبا کے بعد دنیا معاشی سست روی سے بحالی کی طرف جا رہی ہے۔ جیو پولیٹیکل کشیدگیوں نے طلب اور رسد کا عمل متاثر اور توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے نے مسائل میں اضافہ کیا ہے، یہ مشترکہ چیلنجز متقاضی ہیں کہ تعاون کی نئی راہیں ڈھونڈی جائیں۔
Important to understand context of visit. The world is experiencing slow economic recovery from Covid-19. Geo-political tensions have affected supply chains & rising energy & food prices have added more woes. Our shared challenges call for exploring new avenues for cooperation.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 23, 2022
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر آج قطر کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے اور کابینہ کے اہم ارکان سمیت ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہو گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ قطر کے دوران توانائی، تعاون، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ قطر میں پاکستانیوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع تلاش کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی جبکہ شہباز شریف کو فیفا ورلڈکپ کی تیاریوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا قطر کا یہ پہلا دورہ ہو گا جو 24 اگست کو مکمل ہو جائے گا۔