راولپنڈی، مدرسے میں طالبہ سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

06:11 PM, 23 Aug, 2021

راولپنڈی: پیرودھائی کے ایک مدرسے میں طالبہ سے زیادتی اور تشدد کے الزام میں پولیس نے مفتی شاہ نواز کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم کو مقدمہ نمبر 893/21 بجرم 212/224 ت پ گرفتاری سے بچنے کے لئے مزاحمت کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے امروز 376/511 کی دفعات کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کروائی تھی۔ تفتیش کے دوران 377 بی اور (II) 506 کا معاملہ سامنے آنے پر دفعات ایزاد کی جا رہی ہیں۔

سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی راول مقدمات کی تفتیش کی براہ راست نگرانی کریں گے اور مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا۔

راولپنڈی تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں 16سالہ لڑکی سے مدرسے کے مہتتم نے مبینہ زیادتی کوشش کی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ پیرودھائی میں لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں والدہ نے مؤقف اپنایا’مدرسے والوں نے اطلاع دی کہ میری بیٹی بیہوش ہے آکر لے جائیں‘۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ بیٹی گھر پہنچی تو اس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔

درخواستگزرا کا کہنا ہے کہ مدرسے کے مہتتم نے خاتون ٹیچر کی مدد سے میری بیٹی کو نشہ آور قہوہ پلایا۔ لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ ملزم نے میرے ساتھ غلط کام کیا۔

مزیدخبریں