مسقط: مشرق وسطیٰ کی ریاست عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان اور بھارت سمیت 18 ملکوں سے شہریوں کی آمد پر عائد پابندی ختم کر دی۔
ٹائمز آف عمان کے مطابق عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش سمیت دیگر 18 ممالک کے ایسے شہری جنہوں نے کورونا کی ویکسین لگوائی ہوئی ہے وہ عمان کا سفر کر سکتے ہیں۔
هيئة الطيران المدني تصدر تعميمًا لكافة المسافرين وشركات الطيران العاملة بالسلطنة بناءً على القرار الصادر عن اللجنة العليا #COVID-19 بشأن إنهاء العمل بقائمة الدول التي يحظر على القادمين منها دخول أراضي السلطنة، ويسري القرار بدءًا من 1 سبتمبر 2021م من الساعة 12 ظهرًا بتوقيت السلطنة pic.twitter.com/8Wy1HxzByK
— هيئة الطّيران المدني (@CAAOMN) August 23, 2021
واضح رہے کہ عمان نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے مذکورہ ممالک کو ریڈ لسٹ میں ڈال رکھا تھا۔ سی اے اے کے مطابق مذکورہ ملکوں کے مسافر یکم ستمبر کے بعد عمان کا سفر کر سکتے ہیں۔