ایران نےا فغان طالبان رہنمائوں کا بڑا مطالبہ تسلیم کر لیا 

05:34 PM, 23 Aug, 2021

کابل:امریکی فوج کے ہنگامی انخلا اور طالبان کی کابل میں انٹری کے بعد افغانستان میں پٹرولیم کی قلت بڑھتی جا رہی تھی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے طالبان رہنمائوں نے ایران سے پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کی درخواست کی تھی ۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے افغانستان کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل فوری طور پر بحال کرنے کا اعلان کر دیا ،ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  ایران کی پٹرولیم مصنوعات پرمحصولات میں 70فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے .

واضح رہے  بحران کےباعث افغانستان میں تیل کی قلت پیداہوگئی تھی،افغان طالبان رہنمائوں نے ایران سے درخواست کی تھی کہ وہ فوری طو ر پر پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کوبحال کر یں جس پر ایران نے رضامندی ظاہر کرتے ہو ئے پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کوبحال کر دیا ۔

مزیدخبریں