معاشی میدان سےایک اوراچھی خبر،وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

04:58 PM, 23 Aug, 2021

اسلام آباد:‏وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی محاذسےمزیدخوشخبریاں آرہی ہیں،کاروباری برادری خصوصاً بیرونی سرمایہ کاروں کےاعتمادمیں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان  نے  ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی سی آئی کے سروےمیں پاکستان کا معاشی سکور 59 فیصد کی بہتری کیساتھ 9فیصد پرکھڑا ہے، او آئی سی سی آئی اراکین کے اعتماد میں انقلابی تبدیلی کیساتھ 34 فیصداضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا مئی 2020 میں پاکستان کی پوزیشن منفی 50 تھی جو 59 فیصد بڑھ چکی ہے ،مئی 2020کےمقابلےمین او آئی سی سی آئی ممبرکےاعتماد میں 108 فیصد اضافہ ہواہے ۔

مزیدخبریں