اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی محاذسےمزیدخوشخبریاں آرہی ہیں،کاروباری برادری خصوصاً بیرونی سرمایہ کاروں کےاعتمادمیں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی سی آئی کے سروےمیں پاکستان کا معاشی سکور 59 فیصد کی بہتری کیساتھ 9فیصد پرکھڑا ہے، او آئی سی سی آئی اراکین کے اعتماد میں انقلابی تبدیلی کیساتھ 34 فیصداضافہ ہوا ہے۔
معاشی محاذسےمزیدخوشخبری: OICCI کے BCI سروےمیں پاکستان مئی 20 کے -50% سےاوپراٹھتے ہوئے59% کی بہتری کیساتھ9% پرکھڑا ہے۔OICCI اراکین کا اعتماد 108% کی انقلابی تبدیلی کیساتھ 2020 کے -74% کے مقابلےمیں 34%ہوچکاہے۔کاروبار پرخصوصاً بیرونی سرمایہ کاروں کےاعتمادمیں یہ ڈرامائی اضافہ ہے۔ pic.twitter.com/pxDCbjBLio
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 23, 2021
وزیر اعظم عمران خان نے کہا مئی 2020 میں پاکستان کی پوزیشن منفی 50 تھی جو 59 فیصد بڑھ چکی ہے ،مئی 2020کےمقابلےمین او آئی سی سی آئی ممبرکےاعتماد میں 108 فیصد اضافہ ہواہے ۔