کابل:نئی اسلامی امارات افغانستان کے اعلان کےبعد طالبان نے مغربی ممالک کو آخری وارننگ جا ری کر دی ۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ 31 اگست ایک سرخ لکیر ہے ،صدر بائیڈن نے کہا کہ ان کی افواج اس تاریخ تک ملک سے باہر ہونگی ،لیکن اب کچھ خبریں ایسی سننے میں آ رہی ہیں کہ انخلا کے عمل میں سست رفتاری کی وجہ سے مغربی ممالک کی افواج مزید افغانستان میں رک سکتی ہیں ۔
سہیل شاہین نے مغربی ممالک کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ انخلا کے عمل میں مزید توسیع افغانستان پر مغربی قبضے کی مدت میں اضافہ کرنے کے مترادف ہوگا، انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے کی صورت میں مغرب کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ منگل کو ہونے والے جی سیون سربراہی اجلاس میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے امریکی انخلا کی ڈیڈ لائن بڑھانے پر بات چیت متوقع ہے۔