بھارت میں بابری مسجد کے بعد ایک اور مسجد شہید 

04:28 PM, 23 Aug, 2021

نئی دہلی :بھارت میں بابری مسجد کے بعد ایک اور مسجد کو شہید کر دیا گیا ،بھارتی ریاست ہریانہ میں بلال مسجد کوشہید کر دیا گیا،مسجد کو بھارتی پولیس کی موجودگی میں شہید کیا گیا ۔

پاکستان کو بدنام اور خود کو جمہوریت کا چیمپین کہنے والے بھارت میں آج بھی اقتلیوں کی کوئی جگہ نہیں ،بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد میں قدیم بلال مسجد کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کر دیا گیا،حیران کن طور پر مسجد کو بھارتی پولیس کی موجودگی میں سرکاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے شہید کیا گیا ۔

اس سے قبل بھی بھارت میں کئی مساجد  کو  شہید کیا اور نقصان پہنچایا جا چکا ہے ۔ 

مزیدخبریں